پنجاب میں جعلی نمبر پلیٹس کے خاتمے کے لئے موٹر وہیکل آرڈی نینس جاری
ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام کے تحت گاڑیوں کی ڈیلر رجسٹریشن ‘ آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی اور وینٹی پلیٹس شامل ہیں،موٹر وہیکل آرڈی نینس سے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی روک تھام میں مدد ملے گی،جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کو دوسال تک قید ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا،سلمان صوفی
بدھ 20 جولائی 2016 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جولائی ۔2016ء ) حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نئے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے ۔ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لا اینڈ آرڈر کے سینئر ممبر سلمان صوفی نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب دہشت گردی کے لئے معاون بننے والی جعلی نمبر پلیٹ وغیرہ کے خاتمے کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔
سپیشل مانیٹرنگ یونٹ ایوان وزیراعلیٰ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ’’ٹرانسپورٹ سہولت پروگرام‘‘ کے نام سے پروگرام کا آغاز کر چکے ہیں جس میں گاڑیوں کی ڈیلر رجسٹریشن‘ مربوط ٹرانسپورٹیشن نظام کی خریدایری‘ آر ایف آئی ڈی ٹیکنالوجی اور وینٹی پلیٹس شامل ہیں۔ یہ منصوبے موجودہ نظام میں نہ صرف جدت لائیں گے بلکہ غیررجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے سے روکنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعلقہ مواد تک محدوود وقت میں رسائی بھی دے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.