پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقات ضروری ہیں ،دونوں ممالک کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،اگر مسائل پیدا ہوتے ہیں تو دونوں کو نقصان ہوگا ،سرحدی کشیدگی کے بعدبات چیت کا آغازمثبت اقدام ہے ،افغانستان میں پائیدار امن ضروری ہے ، ہم امن و امان کے حوالے سے افغان عوام کی حمایت کریں گے، قوم جلد ازجلد کشمیر کوپاکستان کا حصہ اور کشمیری مسلمانوں کو بھارتی ظلم و جبر سے آزاددیکھنا چاہتی ہے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 22:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقات ضروری ہیں ،دونوں ممالک کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ،اگر مسائل پیدا ہوتے ہیں تو دونوں کو نقصان ہوگا ،باڈر کرائسسز کے بعدبات چیت کا آغازمثبت اقدام ہے ،افغانستان میں پائیدار امن ضروری ہے اور ہم امن و امان کے حوالے سے افغان عوام کو سپورٹ کریں گے۔
قوم جلد ازجلد کشمیر کوپاکستان کا حصہ اور کشمیری مسلمانوں کو بھارتی ظلم و جبر سے آزاددیکھنا چاہتی ہے جبکہ حکمران گزشتہ 70سال سے محض دعوؤں اور نعروں سے عوام کودھوکہ دے رہے ہیں۔کشمیر پر متفقہ قومی موقف اور پھر قومی ایکشن پلان کی طرح اس پر عمل درآمدسے ہی کشمیر کو بھارتی قبضے سے آزاد کروایا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
29جولائی کو اسلام آباد میں کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کے حل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وہ پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ کے سامنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کیلئے ضروری ہے۔حکمرانوں نے 70سال میں پاکستان کے لئے بہنے والے خون کی پرواہ نہیں کی ،لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کے لیے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں اب بھی بھارت کی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بدترین تشدد اور اذیت کو برداشت کررہے ہیں۔بھارتی فوج نے درندگی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں لیکن انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی بنا پر بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھا ئی ،انہوں نے کہا کہ یہی ادارے مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان کی علیحدگی کیلئے انتہائی سرعت سے سارے معاملات نپٹاتے ہیں اور جب کشمیر اور فلسطین کی بات ہوتی ہے تویہ گونگے بہرے بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر مستقل وزیر خارجہ کا تقرر کرے اور مستقل اور پائیدار خارجہ پالیسی اختیار کی جائے جس میں مسئلہ کشمیر کو سرفہرست رکھا جائے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے خیبر پختونخواہ ہا?س اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں 29جولائی کو کشمیر پر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ملاقات میں دونوں رہنما?ں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور کرپشن کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.