پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو مذکرات کی دعوت دیدی
پاکستان، ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بامعنی، نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات چاہتا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ہے‘عالمی برادری نوٹس لے :مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا آسیان فورم سے خطاب سرتاج عزیز کی جان کیری سے ملاقات ۔ امریکا، پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری میں بہتری اور اسے فروغ دینے کے لیے تیار ہے:جان کیری
میاں محمد ندیم منگل 26 جولائی 2016 23:07
لاﺅس(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26جولائی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے ایک بار پھر ہندوستان کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر بامعنی، نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات چاہتا ہے۔ایشیائی ملک لاﺅس میں آسیان ریجنل فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان، ہندوستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات کرنا چاہتا ہے اور ہم پڑوسی ملک کے ساتھ بامعنی، نتیجہ خیز اور جامع مذاکرات چاہتے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے عالمی برادری سے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، افغانستان مصالحتی عمل اور افغانستان میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
دہشت گردی کے حوالے سے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے تمام گروہوں کے خاتمے کے لیے آپریشن ’ضرب عضب‘ کامیابی سے جاری ہے، جبکہ ملک سے انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے بھی جامع نیشنل ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے۔قبل ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آسیان ریجنل فورم کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات بھی کی۔ملاقات کے دوران جان کیری نے سرتاج عزیز کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری میں بہتری اور اسے فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔وزارت خارجہ سے جاری اعلامیے میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ لاو¿س میں آسیان ریجنل فورم منسٹریل میٹنگ کے دوران ملاقات میں سرتاج عزیز اور جان کیری نے علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی وزیر خارجہ نے سرتاج عزیز کو یقین دہانی کرائی کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری میں بہتری اور اسے فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز اور جان کیری کے درمیان ملاقات میں افغانیوں کی قیادت میں افغان مصالحتی عمل کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تعریف کی اور قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہا۔دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں پاک۔ امریکا تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ جان کیری نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا جائزہ لینے اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ کانگریس کی مخالفت کے بعد امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ایف 16 طیاروں کا معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات اونچ نیچ کا شکار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.