الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام پارلیمنٹرینزکو30دسمبرتک اثاثے کلیئرکرنے کی ہدایت

جمعرات 28 جولائی 2016 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام پارلیمنٹرین کو 30 دسمبر تک اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے سامنے کلیئر کرانے کی ہدایت کر دی مقررہ تاریخ کے بعد اراکین پارلیمنٹرین کی رکنیت معطل کی جائے گی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی کہ 30 دسمبر تک اپنے اثاثہ جات کو الیکشن کمیشن میں جمع کرکے کلیئر کرادیں بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کی جائے گی