
پوکیمون گو کے کھلاڑی نے تمام پوکیمون پکڑ لیے اورساتھ ہی اپنا وزن بھی کم کر لیا
امین اکبر
ہفتہ 30 جولائی 2016
04:07

دنیا میں جہاں جہاں پوکیمون گو گیم ریلیز ہو چکی ہے، وہاں اکثر کھلاڑی لیول 11 پر پہنچ چکےہیں تاہم32سالہ برطانوی سام کلارک برطانیہ میں دستیاب تمام 142اقسام کے پوکیمون پکڑ چکا ہے۔ سام نے تمام پوکیمونز کو پکڑنے کےلیے 225 کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا ہے۔ اس دوران اس نے 1390عفریتوں کو بھی پکڑا۔ سب سے آخر میں اس نے پوکیمون Laprasکو پریمارک کے نزدیک سے پکڑا۔
سام نے سب سے پہلے تمام پوکیمونز پکڑ کر اعزاز ہی نہیں بنایا بلکہ اس نے پیدل چل کر اپنا وزن بھی کم کر لیا ہے۔
(جاری ہے)
چار بچوں کے باپ سام کا کہنا ہے کہ وہ 10سالوں سے اپنا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اسے کوئی تحریک ہی نہیں ملتی تھی۔ سام کا کہنا ہے کہ 2008 میں کار ایکسیڈنٹ کے باعث اس کی گردن میں چوٹ لگنے سے اس کا باہر نکلنا کم ہوگیا ، جس سے اس کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیاتھا، مگر اب وہ جینز بھی آرام سے پہن سکتا ہے۔
سام نے حساب لگا کر بتایا کہ اس نے گیم کھیلتےہوئے ساؤتھ ہیمپٹن سے لندن اور لندن سے ساؤتھ ہمیپٹن جتنا فاصلہ طے کیا ہے۔سام اس وقت گیم کے 24ویں لیول پر ہے۔
سام کا کہنا ہے کہ اگرچہ میں نے تمام پوکیمونز پکڑ لیےہیں مگر میں گیم کھیلنا جاری رکھوں گا تاکہ میرا وزن مزید کم ہو جائے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
برطانوی شہری نے فائرفائٹرزکو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھرکو آگ لگادی
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.