بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے،بھارتی شوہر کا دعوی

کئی بار رات کے وقت جاگ کر مزید حملوں سے بال بال بچا، میراج

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:56

بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے،بھارتی شوہر کا دعوی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع ستابور سے ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا، جہاں ایک شخص نے دعوی کیا کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے اور اسے ڈسنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ واقعہ میراج نامی شخص نے عوامی شکایتی پروگرام کے دوران رپورٹ کیا، اس پروگرام میں عام طور پر لوگ بجلی، پانی، سڑکوں اور راشن کارڈ جیسی شکایات پیش کرتے ہیں، تاہم میراج کی شکایت نے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

میراج نے اپنی تحریری درخواست میں الزام لگایا کہ اس کی بیوی نے اسے ایک بار کاٹ بھی لیا تھا اور وہ کئی بار رات کے وقت جاگ کر مزید حملوں سے بال بال بچا۔اس نے حکام سے فوری تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری جان خطرے میں ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے اس غیر معمولی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور مقامی پولیس کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ابتدائی طور پر حکام نے اس معاملے کو ممکنہ ذہنی دبا یا نفسیاتی مسئلہ قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حقائق کی مکمل جانچ کے بعد ہی کوئی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔