وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب
تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کی ویلیویشن پر اتفاق ، پراپرٹی پر تین سال کے بعد کیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی سٹیٹ بینک کی بجائے ایف بی آر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کریگا ،ود ہولڈنگ ٹیکس کیلئے پراپرٹی مالیت کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کر دی گئی متفقہ امور کے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی، اجلاس میں اتفاق
ہفتہ 30 جولائی 2016 21:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کی ویلیویشن پر اتفاق ہو گیا ، پراپرٹی پر تین سال کے بعد کیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی سٹیٹ بینک کی بجائے ایف بی آر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری کریگا جبکہ ود ہولڈنگ ٹیکس کیلئے پراپرٹی مالیت کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ کر دی گئی متفقہ امور کے حوالے سے قانون سازی کی جائیگی،وزارت خزانہ سے جاری بیا ن کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پراپرٹی ایوالیوٹر ز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں پراپرٹی کی ویلیویشن اور متعلقہ ٹیکس معاملات کا مسئلہ حل کر لیا ہے ۔
ہفتہ کی شام فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ملک بھر سے آئے ہوئے پراپرٹی ایوالویٹرز کے ساتھ مذاکرات ہوئے ، مذاکرات میں تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی کی ویلیویشن کرنے سے متعلق اتفاق رائے کیا گیا ۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران طے پایا کہ ویلیویشن کی شرح سٹیٹ بینک آف پاکستان کی بجائے ایف بی آر کی طرف سے جاری کی جائیگی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جن شہروں میں جب تک ایف بی آر کی طرف سے ویلیویشن کی شرح کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوتا وہاں ڈی سی ریٹ لاگو رہیں گے ۔ اجلاس میں کیپٹل گین ٹیکس (سی جی ٹی ) میں چھوٹ کیلئے پراپرٹی اپنے پاس رکھنے کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے اور تین سال سے زائد عرصہ پراپرٹی اپنی ملکیت میں رکھنے والوں پر کیپٹل گین ٹیکس لاگو نہیں ہو گا جبکہ ایک سال تک پراپرٹی پاس رکھنے والوں پر 10 فیصد سی جی ٹی ایک سے دو سال تک کی مدت کیلئے 7.5 فیصد سی جی ٹی ، دو سے تین سال کی مدت کیلئے 5 فیصد سی جی ٹی لاگو ہو گا جبکہ 3 سال سے زائد عرصہ تک پراپرٹی زیر ملکیت رہنے کی صورت میں کیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ یکم جولائی 2016 سے پہلے خریدی گئی پراپرٹی پر تین سال سے کم مدت تک اپنے پاس رکھنے والوں پر پانچ فیصد سی جی ٹی لاگو ہو گا جبکہ 3 سال سے زائد مدت پر سی جی ٹی کی چھوٹ حاصل ہو گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے اطلاق کیلئے جائیداد کی مالیت کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 40 لاکھ روپے کر دی گئی ۔ 40 لاکھ سے کم مالیت کی پراپرٹی پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فریقین کے درمیان متفقہ امور پر مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.