وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار

وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں ، عملے کی باحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، شہباز شریف

جمعرات 4 اگست 2016 22:50

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں ، عملے کی باحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعلیٰ پنجابنے افغانستان میں ہیلی کاپٹر پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں اور تمام عملے کی باحفاظت واپسی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔