نواز مودی دوستی کا خمیازہ کب تک قوم بھگتے گی، میاں محمود الر شید
بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے، پاکستانی دریا?ں میں پانی چھوڑا جا رہا ہے، بلوچستان میں مداخلت کی جا رہی ہے کیا حکومت عالمی برادری میں معاملہ اٹھانے سے پہلے مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے، اسلا آباد میں مظاہرے سے خطاب، صحافیوں سے گفتگو
منگل 9 اگست 2016 22:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے کہا کہ قوم سفاک دشمن اور نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہے، بد قسمتی سے عوام کا تحفظ حکمرانوں کی ترجیح نہیں، دہشت گرد حملوں سے پر امن قوم کے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم دہشت گرد ی کیخلاف ہے، فوج کوئٹہ کو خون میں نہلا کر پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کرنے والے عناصر کو نشانہ عبرت بنائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وکلاء سے گفتگو کرتے اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا حیرت کی بات ہے کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ بلوچستان میں بھارت مداخلت کر رہا ہے لیکن اسے جاندار انداز میں عالمی برادری کے سامنے کیوں نہیں پیش کیا جاتا؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت مزید لاشوں کا انتظار کر رہی ہے، کشمیر کے معاملے پر حکومت خاموش ہے، بھارت پاکستانی دریا?ں میں پانی چھوڑ رہا ہے پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف ہے آخر حکومت کیوں نہیں عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی سے آگاہ کرتی؟ میاں محمود الر شید نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف بھارتی ہم منصب مودی سے اچھے تعلقات اور دوستی رکھتے ہیں تو کیوں اس کا فائدہ عوام کو نہیں ملتا؟ اس دوستی کا خمیازہ قوم کب تک بھگتے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.