حکومت کبھی بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر آزاد کمیشن کے قیام سے نہیں بھاگی ،اپوزیشن ہی ٹی او آرز کے معاملے پر رکاوٹ بنی ہوئی،حزب اختلاف کی طرف سے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں،دہشتگردی کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے
وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 اگست 2016 17:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ حکومت کبھی بھی پانامہ لیکس کے معاملے پر آزاد کمیشن کے قیام سے نہیں بھاگی ،اپوزیشن ہی ٹی او آرز کے معاملے پر رکاوٹ بنی ہوئی،اپوزیشن کی طرف سے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں،دہشتگردی کے خلاف آپریشن سے امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔
وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے لانچ ہونے سے پہلے ایک روز میں 10,10دھماکے ہوئے تھے۔اب 6ماہ یا سال میں ایک بڑا دھماکہ ہوتا ہے،جس سے نطرآتا ہے کہ 2013کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں پر تنقید کی بجائے ان کی تعریف کی جانی چاہیے،اپوزیشن کی طرف سے عسکری اداروں کے سربراہان کو بلاکر بریفنگ لینے تک کی بات تو ٹھیک ہے لیکن امن و امان قائم کرنے والوں کی کارکردگی پر انگلیاں نہیں اٹھائی جانی چاہیں۔
اکرم درانی نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں فیصلہ ہوجائے گا کہ اپوزیشن درست تھی یا حکومت نے اچھے کام کیے،پانامہ کے معاملے پر حکومت کبھی آزادکمیشن کے قیام سے نہیں بھاگی،اپوزیشن ہر دفعہ کمیشن کے قیام کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.