ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا تاریخی کامیابی ہے،مستقبل میں مزید معاشی اہداف حاصل کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کو معاشی استحکام پر عالمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 11 اگست 2016 21:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا تاریخی کامیابی ہے،مستقبل میں مزید معاشی اہداف حاصل کریں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان کو معاشی استحکام پر عالمی اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔
وہ جمعرات کویہاں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔ جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کا پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی تکمیل پاکستان کی جانب سے کئی گئی معاشی اصلاحات کا اظہار ہے اور جاپان کے ادارے اس کو سراہتے ہیں ۔(جاری ہے)
پروگرام کی کامیاب تکمیل سے پاکستان میں مستقبل سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مثبت خیالات پرجاپانی سفیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید معاشی اہداف حاصل کیے جائیں گے۔ ترقی کی راہ پر ملک آگے بڑھ رہا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تاریخی کا میابی ہے اور اس سے پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے عاملی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ سفیر کو مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے عالمی بریفنگ دی گئی جن پر دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.