متحدہ قومی موومنٹ کے وفد کی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
جمعہ 12 اگست 2016 18:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کوئٹہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور گلدستے پیش کئے ۔ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی او ان کی عیادت کی ۔
(جاری ہے)
وفد میں رکن رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک ایڈوکیٹ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی، نامزد حق پرست ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا اور ایم کیو ایم بلوچستان آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن جمشید احمد خان شامل تھے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹروں سے ملاقات کرکے زخمیوں کے علاج و معالجے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی اور انہیں زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ زخمیوں اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے وفد کے اراکین نے انہیں ایم کیو ایم قائد کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.