سید خورشید احمد شاہ کی قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد
ہفتہ 13 اگست 2016 22:56
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 اگست ۔2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے قوم کو یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم 14 اگست کی خوشیوں میں پاکستان کے عظیم بانی رہنماؤں اور ان بزرگوں، جوانوں، بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کو بھی یاد رکھیں جنہوں نے اپنی عظیم قربانیوں سے آزاد وطن کے اس خواب کو سچ کر دکھایا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر ان جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی سالمیت اور دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک وطن کو سرخرو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کیلئے خلوص، لگن اور ایثار سے خدمات سر انجام دینے والے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ قابل قدر اور قابل احترام ہیں اور اس ملک کے عوام اپنے محسنوں کے ساتھ محبت کے ایک ایسے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں جو ناقابل شکست اور ناقابل فراموش ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.