وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا
وزیر اعظم کی مسافر وں سے بات چیت ٗ مسافروں نے نواز شریف کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں عوام نے دھرنے کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ٗ لوگ صرف خوشحالی اور ترقی کیلئے اقدامات کی حمایت کررہے ہیں ٗوزیر اعظم پریمیئر سروس کے آغاز سے پی آئی اے کم فاصلے اور نسبتاً کم قیمت پربہترین خدمات فراہم کرے گی ٗ گفتگو
اتوار 14 اگست 2016 17:06
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی آئی اے کی پریمیئر سروس کا افتتاح کردیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم محمد نواز شریف کو بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس پریمیئر سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وفاقی وزراء سینیٹر اسحاق ڈار،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید، مشاہد اﷲ خان، پی آئی اے اور سری لنکن ایئر لائن کے سربراہان سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے افتتاح کے بعد طیارے کے اندر جا کر دی گئی سہولتوں کا از خود معائنہ کیا۔ اس پریمیئر سروس کیلئے اے 330 جدید ہوائی جہاز سری لنکا سے ویٹ لیز پرحاصل کئے گئے ہیں۔ اس سروس کے ذریعہ پی آئی اے کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی ایک کوشش کی گئی ٗ ان جہازوں کے عملہ کو سری لنکا میں تربیت دی گئی ہے۔(جاری ہے)
فضائی میزبانوں کے لباس تبدیل کرنے اور کھانوں کے معیار کو بہتربنایا گیا ہے ٗاس سروس کے تحت ہیتھرو ایئرپورٹ سے بزنس کلاس میں سفر کرنے اور مسافروں کو25 کلومیٹر تک لیموزین گاڑی کی سہولت دی جائے گی۔
اس طیارے کی ہر نشست پر ایل سی ڈی نصب ہے۔ وائی فائی کی سہولت موجود ہوگی ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پہلی پروازکے مسافروں سے اس سروس کے بارے میں بات چیت بھی کی مسافروں نے وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور وہ اس طرح کے عناصر کی حمایت نہیں کرتے ٗوزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت احتجاج نہیں بلکہ مکالمے کی سیاست کے تسلسل کی ضرورت ہے کیونکہ صرف اسی طرزسیاست سے ملک میں غربت اور ناخواندگی میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو اقتصادی طور پر مضبوط بنانے اورعام آدمی کے معیار زندگی کو بہتر کرنے پر یقین رکھتی ہے ۔ پی آئی اے کی پریمیئر سروس سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ طویل عرصہ تک مالیاتی مسائل سے دو چار رہنے کے بعدپی آئی اے مسائل سے باہر آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پریمیئر سروس کے آغاز سے پی آئی اے کم فاصلے اور نسبتاً کم قیمت پربہترین خدمات فراہم کرے گی ۔ وزیراعظم نے اس اعتماد کا اظہارکیا کہ پریمیئر سروس خدمات کے معیار کو برقرار رکھے گی اور اس سے ایئر لائن کو بھاری منافع حاصل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1ارب ڈالر موصول ، ترجمان کی تصدیق
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.