داؤد ابراہیم پاکستان سے اسکائپ کے ذریعے ممبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کریں گے ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

منگل 16 اگست 2016 20:00

داؤد ابراہیم پاکستان سے اسکائپ کے ذریعے ممبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست ۔2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان سے اسکائپ کے ذریعے ممبئی میں اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کریں گے جس کیلئے انکی بہن کے خاندان کی طرف سے انتظامات کرلیے گئے ہیں ،داؤد ابراہیم نے ممبئی میں اپنے آدمیوں کو شادی کے بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھتیجے علی شاہ پارکر جو داؤ د ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کے سب سے چھوٹے بیٹے ہیں کی بدھ کو شادی ہورہی ہے ۔خاندان نے اسکائپ کے ذریعے پاکستان سے داؤد ابرائیم اور انکے ساتھیوں کو شادی کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہونے کے انتظامات کیے ہیں۔پارکر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ نکاح کی تقریب بدھ کو ممبئی کی رسول مسجد میں ہوگی جبکہ ایک شاہانہ استقبالیہ شام کو جوہو کے ٹیولپ ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

علی شاہ کا تعمیراتی بزنس ہے اور انکی شادی میمن برادری کی عائشہ ناگانی سے ہورہی ہے جس سے انکی کچھ عرصہ قبل ملاقات ہوئی تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داؤدا براہیم نے ممبئی میں اپنے آدمیوں کو شادی اور استبقالیے کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ممبئی کرائم برانچ نے افسران کو مہمانوں اور داوؤ ابرہیم پر نظر رکھنے کو کہا ہے ۔شادی کی تقریب میں داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر اور انکی بہنیں زیتون اور فرزانہ اپنے شوہروں کے ساتھ شرکت کرسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :