پاکستان کو ریلیوں کی نہیں ترقی اور اتحاد کی ضرورت ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت
ہر تین ماہ بعد ریلی نکالنے والوں سے عوام پوچھتے ہیں یہ پیسہ کہاں سے آ رہا ہے؟ بابائے کنٹینر اپنی چکنی چپڑی باتوں سے اب عوام کو مزید دھوکے نہیں دے سکتے چانڈیوبچوں کے اغواجیسے احساس معاملے پر سیاست چمکانے سے گریز کریں‘پیپلزپارٹی کے بھونپو اپنی ناکامیاں دوسروں پر نہ ڈالیں
ہفتہ 20 اگست 2016 22:49
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہاہے کہ بابائے کنٹینر اپنی چکنی چپڑی باتوں سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے۔ بلاجواز ریلیاں نکالنے والے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ سیدزعیم حسین قادری نے طاہرالقادری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کا بس چلے تو گھر میں بھی ریلی نکالنا شروع کر دیں۔
دونوں سیاسی کزن دراصل بچپن سے ہی احتجاجی دھرنوں اور ریلیوں کے شوقین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ریلیوں کی نہیں بلکہ ترقی اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ ہر تین ماہ بعد ریلی نکالنے والوں سے عوام پوچھتے ہیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟ سڑکوں پر خالی کرسیاں لگا کر عوام کو مشکلات میں ڈالنا کہاں کی دانشمندی ہے؟ انہوں نے کہا کہ گھڑی گھڑی احتجاج‘ دھرنے اورریلیوں کے ڈرامے رچانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.