عمران خان کی ڈیلی ویجز طرز کی سیاست انہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ رانا ثنا اللہ خان
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیز ترین رفتار سے کام جاری ہے‘ ،ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی تقدیر بدلنے والے اس منصوبے کاآگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا ، عمران خان کا اپنا کوئی وژن نہیں ،وہ مانگے تانگے کی سیاست پر گزارہ کر رہے ہیں‘صوبائی وزیر قانون کی گفتگو
اتوار 21 اگست 2016 22:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21اگست۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تیز ترین رفتار سے کام جاری ہے ،ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی تقدیر بدلنے والے اس منصوبے کاآگے بڑھنا ہضم نہیں ہو رہا ،عمران خان کی ڈیلی ویجز طرز کی سیاست انہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی کہیں کا نہیں چھوڑے گی ، عمران خان کا اپنا کوئی وژن نہیں ،وہ مانگے تانگے کی سیاست پر گزارہ کر رہے ہیں۔
اتوار کے روز رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ سیاسی نابالغ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے بوکھلا گئے ہیں اور سیاسی طور پر مقابلہ کرنے کی بجائے پاکستان کی ترقی کے درپے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دھرنا کھیلنے والوں کو چیلنج ہے آئیں اورملک و قوم کی ترقی کے منصوبوں میں اپنے اور ہمارے کاموں کاموازنہ کرلیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی اور میرٹ کی بات تو کرتے ہیں لیکن خود ہی اسکی دھجیاں بھی اڑاتے ہیں ،جن لوگوں نے تحریک انصاف کو نومولود سے جوان کرنے میں اپنا پسینہ بہایا انہیں کھڈے لائن لگا دیا گیا جبکہ نوٹوں والی سرکار عہدوں پر براجمان ہیں، عمران خان کی جماعت میں جوتیوں میں دال بٹ رہی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا اپنا کوئی وژن نہیں ،وہ مانگے تانگے کی سیاست پر گزارہ کر رہے ہیں، جو بھی ان کے کان میں آکر بات کہہ دے اس کے پیچھے چل پڑتے ہیں ،انکی ڈیلی ویجز طرز کی سیاست انہیں عام انتخابات سے قبل ہی کہیں کا نہیں چھوڑے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.