نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ‘ نواز شریف کیخلاف ماضی کی طرح آئندہ بھی تمام سازشیں ناکام ہونگی ‘ نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ‘ اقتصادی راہداری کی تکمیل سے معاشی انقلاب آئیگا‘ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا‘ سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کیا‘موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے
وزیر دفاع ،پانی وبجلی خواجہ محمد آصف کاسیالکوٹ لاہور موٹروے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب
پیر 22 اگست 2016 19:43
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اگست ۔2016ء) وزیر دفاع ،پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ، نواز شریف کے خلاف ماضی کی طرح آئندہ بھی تمام سازشیں ناکام ہونگی ، میاں نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ہے۔ اقتصادی راہداری ایک نظریے کا نام ہے اور اسکی تکمیل سے معاشی انقلاب آئے گا، لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا، سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روش کیا،موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔
وہ پیر کو سیالکوٹ لاہور موٹروے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ لاہور سے سیالکوٹ موٹروے منصوبے کے آغاز سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔(جاری ہے)
سیالکوٹ شہر نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور بین الاقوامی معیار کی اشیاء برآمد کرنیوالے صف اول کا اہم شہر ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ میں 6 ارب روپے کی لاگت سے500 بستروں کا ہسپتال بنایا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے ادوار میں سیالکوٹ نے بے پناہ ترقی کی ہے، میاں نوا ز شریف یہاں پیار بانٹنے آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کرنیوالے کبھی اقتدار تک نہیں پہنچ سکتے ، نواز شریف کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ناکام ہوئیں اور انشاء اﷲ آئندہ بھی ناکام ہونگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موٹر وے سے سیالکوٹ کی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔میاں نواز شریف نے ملک میں معاشی انقلاب برپا کیا ہے۔ اقتصادی راہداری ایک نظریے کا نام ہے اور اسکی تکمیل سے معاشی انقلاب آئے گا۔ میاں نواز شریف کی منزل پاکستان کو معاشی طاقت بنانا ہے اور 2018میں پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔(ح ب)مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.