مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں کا الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکرسخت کارروائی کا مطالبہ
ایم کیو ایم پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے،آرمی چیف جنرل ، را ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کریں، جماعتوں کے رہنماؤں کامطالبہ
منگل 23 اگست 2016 21:22
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کی مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کی ، تمام جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لاکر اس کے خلاف کاروائی کی جائے، ایم کیو ایم پر پاکستان میں پابندی عائد کی جائے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھارتی خفیہ ادارے را کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کریں۔
منگل کو اسلام آباد کی تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، جس میں تحریک جوانان پاکستان، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان علماء انٹرنیشنل کونسل و استحکام پاکستان کونسل ، پختون قومی اتحاد ، پاکستان محب وطن پارٹی ، جموں کشمیر سوسائٹی اور او جی ڈی سی ایل کی سی بی اے یونین نے شر کت کی ۔(جاری ہے)
تمام جماعتوں نے کہا کہ پاکستان کے غداروں کو کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑیں گے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بھارت سے پیسہ لیا اور پاکستان کے خلاف ہمیشہ سازش کی ۔
کراچی میں کاروبار کا بیڑا غرق کیا،کراچی میں بے روزگاری کی وجہ ایم کیو ایم ہے، کاروباری حضرات کراچی چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں، کراچی میں لاکھوں قتل میں ایم کیو ایم ملوث ہے، سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں280 لوگوں کو قتل کیا لیکن آج بھی سب دندناتے پھرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ہمیں اب تک کے تما م مظالم کا حساب ایم کیو ایم سے لینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.