کراچی میں میڈیاہاؤسز پر حملے پر وفاقی وزیر داخلہ کے جاری نوٹس کے بعد پورے ملک کے تمام میڈیا ہاؤسز اور پریس کلبز پر فوری سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری

منگل 23 اگست 2016 22:50

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اگست ۔2016ء) کراچی میں میڈیاہاؤسز پر کیے جانیوالے حملے کیخلاف وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹس کے بعد پورے ملک کے تمام میڈیا ہاؤسز اور پریس کلبز پر فوری سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو احکامات جاری کیے کہ سندھ کے تمام پریس کلب پر سکیورٹی فوری تعینات کی جائے۔

(جاری ہے)

جن کے احکامات کے بعد سندھ بھر کی طرح ضلع ٹنڈوالہیار میں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار کی ہدایت پر نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہیار،سلطان آباد پریس کلب،چمبڑ پریس کلب،عثمان شاہ ہڑی پریس کلب،جھنڈومری پریس کلب پر فوری طور پر سکیورٹی فراہم کی گئی ۔بعدازاں سندھ بھر میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر کو سیل کرنے پر ٹنڈوالہیار پولیس نے بھی قلعہ ایریا پر واقع زونل آفس کو تالے لگا کر بند کردیا ۔جبکہ زونل آفس کے اطراف میں بھاری تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کرد یے گئے۔جبکہ سلطان آباد پریس کلب پر ایس ایچ او ملکٰ ریاض نے پریس کلب کے صدر عبد الرشید عباسی سے ملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئے فوری طور پر پریس کلب سلطان آباد پر پولیس تعینا ت کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :