فہد قتل کیس کی ویڈیو فوٹیج غائب کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، واقعے سے متعلقہ شواہدپولیس کے پاس موجود ہیں ،کیس کے زیرِتفتیش ہونے کے سبب شواہدکی تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں
ترجمان اسلام آباد پولیس کی فہد قتل کیس کی ویڈیو فوٹیج مبینہ طور پرغائب کرائے جانے کی خبروں کی تردید
جمعہ 26 اگست 2016 22:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء ) اسلام آباد پولیس نے فہد قتل کیس کی ویڈیو فوٹیج مبینہ طور پرغائب کرائے جانے کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر فہد قتل کیس کی تفتیش نہایت مستعدی اور قانون کے تقاضوں کے عین مطابق جا ری ہے ، وقوعے کی ویڈیو فوٹیج غائب ہونے کی خبر میں قطعاً کوئی صداقت نہیں۔
جمعہ کو اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس کے زیر تفتیش ہونے کے سبب پولیس کے پاس موجود شواہدکی تفصیلات جاری نہیں کی جا سکتیں۔ بعض عناصر کی جانب سے بیرسٹر فہد قتل کیس کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ فہد قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قابل افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو قانونی تقاضوں کے مطابق کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.