مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا مولانا یوسف خان سے اظہار تعزیت

ہفتہ 27 اگست 2016 18:41

لاہور۔27 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اگست ۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی لاہور کے سرپرست مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،نائب امیرپیرمیاں رضوان نفیس،جنرل سیکرٹری قاری علیم الدین شاکر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالعزیز،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولاناخالدعابد نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاد الحدیث پروفیسرمولانا محمدیوسف خان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحومہ ایک نیک اور صالح خاتون تھیں، اللہ انکی مغفرت فرمائے،انکی حسنات قبول فرمائے اور انکے درجات کو بلند فرما کرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیداران اور کارکنان مولانا یوسف خان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔