تحریک انصاف نے ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے امید وار کو ووٹ دے کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے، کراچی اتحاد
ایم کیو ایم اندرونی خلفشار کا شکار ہے ،خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دھاندلی کا تاثر دینا غلط ہے ، پریس کانفرنس
ہفتہ 27 اگست 2016 20:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ضلع غربی میں بننے والے کراچی اتحاد کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے امید وار کو ووٹ دے کر عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے، ایم کیو ایم اندرونی خلفشار کا شکار ہے انھوں نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دھاندلی کا تاثر دینا غلط ہے ، متحدہ کے پاس کراچی کے صرف30فیصد حصے کا میندیٹ ہے ۔
ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کراچی اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم نے منتخب چیئر مین اور مسلم لیگ ن کے رہنماآصف محمد خان، امان اﷲ،جے یوآئی (ف) کے مولانا عمر صادق،عوامی نیشنل پارٹی کے عالم زیب الہیٰ اور جماعت اسلامی کے عبد الرزاق خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگوں کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت سے متحدہ اندرونی طور ہر خلفشار کا شکار ہے او ر ایم کیو ایم کے لوگوں کو پی ٹی آئی پر بھی یقین نہیں تھا ، ایم کیو ایم کی جانب سے ضلع غربی کے انتخابات میں دھاندلی کا تاثر دیا جا رہا ہے جو غلط ہے ، متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی پریس کانفرنس میں جھوٹ کے ذریعے ضلع غربی کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ملتان،موٹروے ایم۔ 5 پرآئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.