تحریک انصاف 3 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ لاہور آئے گی: عمران خان
ثنااللہ ناگرہ اتوار 28 اگست 2016 15:04
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست2016ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3 ستمبر کے مارچ کی تیاری کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف 3 ستمبر کو پوری طاقت کے ساتھ لاہورآئے گی ۔ انہوں نے 3 ستمبرکو تمام جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ چاہتے ہیں کہ تمام پارٹیاں اپنا اپنا کنٹینر لے کر آئیں ۔
عمران خان نے کہا کہ پاناما کےمسئلے پر تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب اوپر سے احتساب ہو ۔(جاری ہے)
اگر ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔ نواز شریف کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔ کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہ نادرا سے پتہ چلا ہے کہ جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کرائی جا رہی۔
خواجہ آصف کے خلاف کیس میں سپریم کورٹ میں ٹھوس ثبوت پیش کریں گے ۔ متحدہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کی تقریر کا کوئی پاکستانی دفاع نہیں کرسکتا ۔ قائد ایم کیو ایم کی تقریرمودی کی تقریر سے زیادہ خطرناک ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانوی حکومت سےرابطہ کر کے الطاف حسین کے خلاف برطانیہ میں قانونی چارا جوئی کرے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.