کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت سرکار نے کراچی اور بلوچستان میں تخریب کاری شروع کر دی ،میاں امجد ایڈووکیٹ

پیر 29 اگست 2016 23:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق اور سیکریٹری جنرل میاں امجد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت سرکار ے کراچی اور بلوچستان میں تخریب کاری شروع کر دی انہوں نے کہاکہ کراچی کے تبدیل ہوتے سیاسی حالات کی آڑ میں بھارت پوری کوشش کرے گا کہ انارکی کو ہوا دی جائے انہوں نے کہاکہ آج مقبوضہ کشمیر میں نافذ کرفیو کو پچاس دن پورے ہو ئے ہیں اور اس دوران بھارتی بربریت سے اسی سے زائدکشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں لیکن بھارتی درندگی کا سامنا کرتے اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم لہراتے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم نہیں ہوا انہوں نے کہاکہ الطاف حسین بھارتی ایماء پر قائد تحریک سے قائد تخریب بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والے کیلئے اس سرزمین میں کوئی جگہ نہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی ہر پاکستانی کیلئے سرخ لکیر ہے اس کو پار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ۔

(بخت گیر)

متعلقہ عنوان :