پاناما لیکس تحقیقات ٗ رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی
معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جا سکتی ٗ رجسٹرار سپریم کورٹ
منگل 30 اگست 2016 17:54
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی دھچکا لگ گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرا عظم کے خلاف دائر کردہ درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
(جاری ہے)
منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر ،مریم نواز ، حسن اور حسین نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف گزشتہ روز دائر کردہ درخواست پر جسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس بھیج دی ۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جا سکتی ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور نعیم الحق نے پاناما لیکس پر عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست جمع کرائی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.