کراچی شاہ فیصل اور سعود آباد میں رینجرز کی کارروائی نجی ٹی وی پر حملے اور شر پسندی کے الزام میں ملوث چار افراد گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 14:24

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور سعود آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی پر حملے اورشرپسندی کے الزام میں ملوث چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سیکریٹریٹ سے ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں محمد ولید، راشد محمود، حسن عالم اور محسن صدیقی شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق چاروں ملزمان نجی ٹی وی چینل پر حملے اور شرپسندی میں ملوث ہیں ملزمان نے یہ حملے وائس چیئرمین ضلع کورنگی رکن دین کے حکم پر کیے ۔رکن دین ضلع لانڈھی کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :