کراچی ، احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن کیس کی سماعت
طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا
بدھ 31 اگست 2016 19:08
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 اگست ۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹر عاصم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا اس سلسلے میں جیل حکام نے تحریری طور پر عدالت کو آگا ہ کردیا۔تحریری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم الٹیاں اور دیگر امراض میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا جس پر عدالت نے سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو پیٹ اور الٹیوں کی شکایات پرکراچی کے جناح اسپتال لایا گیا جہاں انکا الٹرا ساوٴنڈ اور دیگر ٹیسٹ کئے گئے تھے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہر معالجین کی ٹیم نے ڈاکٹرعاصم کا مکمل معائنہ کیا ہے اورپیٹ کے الٹراساوٴنڈ سمیت مختلف خون کے ٹیسٹ بھی لیے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد علاج دوائیں تجویز کی جائیں گی فی الحال ڈاکٹرز نے چند احتیاطیں اور پرہیز کرنے کا کہا ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرعاصم جو سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی بھی سمجھے جاتے ہیں کو چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن کے کیس کا سامنا ہے جس میں اختیارات کا ناجائز استعمال، غیر قانونی بھرتیاں اور پٹرل کے ٹھیکوں میں مبینہ کمیشن کی وصولی شامل ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.