وفاقی وزیرداخلہ کا برطانیہ سے الطاف حسین کیخلاف فوری ،قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ
لطاف حسین جس انداز میں برطانوی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں وہ نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ ملک کی عوام کیلئے ناقابل قبول ہے،چودھری نثار علی خان برطانوی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،الطاف حسین کیخلاف پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی، برطانوی ہائی کمشنر کی یقین دہانی
بدھ 31 اگست 2016 21:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانیہ کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز میں الطاف حسین برطانوی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں یہ نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ پورے ملک کی عوام کیلئے ناقابل قبول ہے،برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ برطانیہ کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،برطانیہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائی کرے گا۔
بدھ کو برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یہاں پنجاب ہاؤس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،مختلف امور میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اور پاکستان میں بدامنی،اشتعال اور عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسارہے ہیں،الطاف حسین ریاست پاکستان اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کر رہے ہیں جو کسی بھی ملک اور قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے اور برطانیہ جیسے مہذب ملک میں بیٹھ کر ایک شخص جس انداز میں شر انگیزی کر رہا ہے وہ نہ صرف برطانوی بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ الطاف حسین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے برطانوی کو ریفرنس ارسال کردیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیرداخلہ کو یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا اور پاکستان کی شکایت پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.