بھارت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: بھارتی دفاعی تجزیہ نگار
محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 03:09
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست۔2016ء) بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ایک چینل کی جانب سے ایک تجزیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس نے بھارت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ مذکورہ رپورٹ میں ایک معروف بھارتی دفاعی تجزیہ نگار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور چین کا دفاعی شعبے میں مقابلہ کرنا پڑے تو بھارت کے پاس موجود صلاحیت بہت کم ہے۔
بھارت کی بری اور فضائی فوج کی طاقت دن بہ دن کم ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کے پاس اس وقت 44 اسکوائڈرنز ہونے چاہیں تاہم اس وقت اس کی تعداد صرف 33 ہے۔ پاکستان اور چین مشترکہ طور پر اب اپنا 75 سے 80 فیصد اسلحہ خود بنا رہے ہیں۔ جبکہ بھارت اپنا زیادہ تر اسلحہ دوسرے ممالک سے خریدتا ہے۔(جاری ہے)
چین اور پاکستان کی آر اینڈ ڈی کے مقابلے میں بھارت کی آر اینڈ ڈی نہ ہونے کے برابر ہے۔
اسی باعث بھارتی وزیراعظم اس بات پر بار بار زور دے رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی دوسرے ممالک سے خریدنے کی بجائے بھارت میں بنانے کا آغاز کیا جائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2020 تک پاکستان اور چین مشترکہ طور پر بھارت کیخلاف 1 ہزار جنگی طیارے میدان میں اتار سکیں گے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں بھارتی کی فضائی دفاعی صلاحیت بہت کم ہے۔ رپورٹ میں مزید کیا کہا گیا ہے؟ آپ بھی ملاحظہ کیجیے:مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.