مودی ہو’را‘ہو یا کوئی اوردشمن کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں۔جنرل راحیل شریف

سی پیک منصوبے کی سکیورٹی ہرقیمت پرممکن بنائینگے،کرپشن اوردہشتگردی کے گٹھ جوڑکوتوڑدینگے،چینی قیادت چاہتی ہے کہ گلگت ارمچی کی طرح ترقی کرے،دنیا کچھ بھی سمجھیں یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے اس کو اسی طرح لڑیںگے،ملک سے ہرحال میں کرپشن کا خاتمہ کرینگے۔آرمی چیف کا گلگت میں سی پیک سیمینارسے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 17:27

مودی ہو’را‘ہو یا کوئی اوردشمن کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں۔جنرل راحیل ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی ہو ’را‘ہو یا کوئی اور ہودشمن کی چالوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں،کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑدینگے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے آج گلگت میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے جفا کش کوئی اور نہیں ہے۔

مجھے کوئی شک نہیں کہ گلگت بلتستان اسی طرح ترقی کرتا رہے گا۔چینی قیادت چاہتی ہے کہ گلگت کو ارمچی کی طرح ترقی دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مودی ہو ،’را‘ہو یا کوئی اور ہو دشمن کی چالیں اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ سی پیک منصوبے کی سکیورٹی ہر قیمت پر ممکن بنائینگے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک اور ملکی سرحدیں محفوظ ہیں۔

گلگت کے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ پاک فوج آپکی اپنی فوج ہے۔پاک فوج ملک وقوم کے بھلے کیلئے کام کررہی ہے۔ہم بالکل درست سمت میں جارہے ہیں۔دنیا کچھ بھی سمجھیں یہ ہماری بقاء کی جنگ ہے اس کو اسی طرح لڑیں گے۔ہم نے دہشتگردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا دنیا میں اس طرح کوئی اور نہ کرسکا۔آرمی چیف نے کہا کہ ملک سے ہرحال میں کرپشن کا خاتمہ کرینگے۔کرپشن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے آخری حد سے بھی آگے جائینگے۔مودی صاحب اور ”را“سن لیں ہماری سرحدیں محفوظ ہیں ہم اپنے دشمن کی چالوں کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔