گوانتاناموبے میں قیدپاکستانی شہری احمدربانی کاپی آربی میں اجلاس ،الزامات پڑھ کر سنائے گئے

جمعرات 1 ستمبر 2016 23:05

گوانتاناموبے میں قیدپاکستانی شہری احمدربانی کاپی آربی میں اجلاس ،الزامات ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم ستمبر ۔2016ء) بدنام زمانہ گوانتاناموبے میں قیدپاکستانی شہری احمدربانی کاپی آربی میں اجلاس منعقدکیاگیا۔اجلاس میڈیاکے ذریعے براہ راست دکھاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری احمدربانی کے بارے القاعدہ سے تعلق کے حوالے سے تمام الزامات پی آربی اجلاس میں پڑھ کرسنائے گئے ۔احمدربانی نے ان تمام الزامات کومستردکردیا۔

(جاری ہے)

احمدربانی کوعینی شہری کے شبے میں 2002ء میں کراچی سے گرفتارکیاگیاتھاامریکی حکام کاکہناہے کہ قیدکے دوران احمدربانی کی ہرماہ اہل خانہ سے بات کرائی گئی ۔جبکہ احمدربانی کاکہناتھاکہ 14سال سے اپنے بیٹے کوآج تک نہیں دیکھا،امریکی حکام کاموٴقف ہے کہ احمدربانی رہائی کے بعدملائیشیاجاناچاہتے ہیں جبکہ احمدربانی نے کہاکہ میں پاکستان جاناچاہتاہوں ملائشیامیں باقی زندگی خاندان کے ساتھ وہاں گزاروں گا