عمران خان پاکستان کا ’’ ٹرمپ ‘‘ ہے ،انتشار پھیلاکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنیوالے ٹولے کو قوم کامیاب نہیں ہونے دیگی‘ رانا تنویر حسین
2018ء میں عوام کو خوشحال ،مضبوط پاکستان دینگے، اگر موجودہ حکومت کو 10سال اور مل جائیں تو پاکستان ملائشیا اور کوریا سے بھی کہیں آگے چلا جائیگا نواز شریف کی حکمت عملی سے آج ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ،پاکستانی معیشت کے دیوالیے کی باتیں کرنیوالے آج اسے پوری دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت قراردے رہے ہیں ‘ وفاقی وزیر کا کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 2 ستمبر 2016 21:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر دفا عی پیداوار ،سائنس اینڈ ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے عمران خان کو پاکستان کا ’’ ٹرمپ ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والا ٹولہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے لیکن یہ قوم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ،2018ء میں ایک نیا پاکستان عوام کے حوالے کریں گے ، اگر موجودہ حکومت کو 10سال اور مل جائیں تو پاکستان ملائشیا اور کوریا سے بھی کہیں آگے چلا جائے گا، نواز شریف کی حکمت عملی سے آج ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ،پاکستانی معیشت کے دیوالیے کی باتیں کرنے والے آج اسے پوری دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت قراردے رہے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالا شاہ کاکو میں ایسٹرن بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی موجود تھے ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب شیخوپو رہ وہ شہرہے جس کے لوگوں نے آپ کی ہربات پر لبیک کہا ،ججوں کی بحالی ہو یا جمہوریت کی جدوجہد ہو یہ لو گ ہمیشہ آپ کے شانہ بشانہ چلے ہیں اور آئندہ بھی چلتے رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جب حکومت سنبھالی تو ادارے غیر فعال ہوچکے تھے ، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ،دہشتگردی کا عرو ج تھالیکن ان تمام خطرات کے باوجود وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحالی کا بیڑہ اٹھایا ، یہ ان کی حکمت عملیوں کانتیجہ ہے کہ آج کا پاکستان 2013ء کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے ۔ آج دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں لیکن دہشتگردی صرف پاکستان میں ہی موجود نہیں بلکہ یہ پو ری دنیا کا مسئلہ ہے ، تمام ممالک میں دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں ، ہمارے ایک طرف ہمارا ہمسایہ افغانستان ہے جو کہ دہشتگردوں کی نرسری ہے ،اگر یہاں پاکستان کی جگہ کوئی اورملک ہو تا تو کب کا تباہ ہو چکا ہوتا لیکن یہ نواز شریف کی حکمت عملی ہے کہ آج اس ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔جو بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کے دیوالیے کی باتیں کر رہے تھے وہی آج اس کو پوری دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت قراردے رہے ہیں ،آج صنعتیں بحال ہو چکی ہیں ،آج لو ڈ شیڈنگ ماضی کے معاملے میں بہت کم ہو چکی ہے اور آپ کی قیادت میں ہی لو ڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف جس طرح ملکی مسائل پر پو ری طرح فوکس کر رہے ہیں ، 2018ء میں عوام کو ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دیں گے ۔جتنے بڑے مسائل تھے تین سال اتنے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی عرصہ نہیں۔نواز شریف کو بہت سی سازشوں کا سامناکرنا پڑا،کبھی دھرنے کی صورت میں تو کبھی کنٹینر کی صورت میں لیکن انہوں نے تمام رکاوٹوں کوعبور کر کے اتنے کم عرصے میں جو نتائج حاصل کیے ہیں وہ تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنے کم عرصے میں نہیں دئیے ،اگر ان کو سیاسی استحکام ملے اور اگلا دورانیہ بھی آپ کا ہو ،صرف دس سال مل جائیں تو پاکستان ملائشیا اور کوریا سے بھی کہیں آگے چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب جتنی محنت اور جانفشانی سے کام کر رہے ہیں یہ قوم آپ کو معمار پاکستان کے نام سے یاد رکھے گی ،اس ایسٹرن بائی پاس کافائدہ صرف ایک علاقے کو نہیں ہوگا بلکہ پو رے ملک کو ہوگا۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان کی حالت بدل رہی ہے ،پاک چائنہ اقتصادی راہداری ملک اور پو رے خطے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا،2018ء میں عوام کو ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ایجنڈا ملک کو نقصان پہنچانا اور غیر مستحکم کرنا ہے، پاکستان میں بھی جو ٹولہ انتشار پھیلا رہا ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے یہ صرف اورصرف دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیر اہے اور مکمل طورپر دشمنوں کا ساتھ دے رہا ہے۔عمران خان پاکستان کا ٹرمپ ہے لیکن یہ قوم اسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.