دہشت گرد ایک ہی دن پشاور ، چارسدہ اور مردان میں اہم تنصیبات نشانہ بنانا چاہتے تھے،
ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند سے ہے ، چارسدہ پولیس نے ایک دن قبل دو دہشت گروں کو گرفتار کر کے ضلع کو تباہی سے بچایا، چارسدہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد کا پریس کانفرنس سے خطاب پشاور میں حملہ کرنے والے چاروں دہشت گردوں نے رات تحصیل شب قدر کے علاقہ عائشہ کور میں گزاری، صبح مچنی دریائے کابل پر بنائے گئے پل کے ذریعے پشاور کے علاقہ ورسک میں داخل ہوئے،ابتدائی رپورٹ
جمعہ 2 ستمبر 2016 21:28
چارسدہ/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ سہیل خالد نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد ایک ہی دن پشاور ، چارسدہ اور مردان میں اہم تنصیبات نشانہ بنانا چاہتے تھے۔چارسدہ پولیس نے ایک دن قبل دو دہشت گروں کو گرفتار کر کے ضلع کو تباہی سے بچایا۔مردان اور پشاور میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد چارسدہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
وہ چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ ڈی پی او سہیل خالد کا کہنا تھا کہ پشاور اور مردان میں دہشت گردی کرنے والے اور چارسدہ میں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے ایک ہی گروپ سے ہے۔ دہشت گرد جمعہ کے دن تینوں اضلاع میں کاروائی کی منصوبہ بندی کر چکے تھے تاہم چارسدہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مہمند ایجنسی سے چارسدہ میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے خودکش جیکٹ ،ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.