قومی سلامتی کے حوالے سے آرمی چیف کا بیان خوش آئند ہے‘ جماعت اسلامی پنجاب
چند ارکان پارلیمنٹ کو سرکاری خرچ پربیرون ملک بھیجا جارہا ہے،دشمن عناصرکو جلد ازجلد ختم کرکے امن قائم کیاجائے‘میاں مقصود احمد
ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے آرمی چیف کے بیان کہ’’مودی ہویا’’را‘‘دشمن کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں اور قومی سلامتی کے لیے آخری حد سے بھی آگے جائیں گے‘‘کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی سول وعسکری قیادت متحد ہوکر انشاء اﷲ قومی سلامتی پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دے گی،دشمن کی سازشوں کو سمجھنے کے لیے ہمیں اتحاد ویکجہتی کابھرپورمظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مودی سرکار کے گھناؤنے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑے۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے محض چند ارکان پارلیمنٹ کو خوش کرنے کے لیے سرکاری خرچ پربیرون ملک بھیج دینا ٹھیک اقدام نہیں۔(جاری ہے)
وفاقی حکومت کوبیرونی وفود میں اہل اور قابل افراد کو شامل کرنا چاہئے تاکہ کشمیرکامقدمہ اچھے انداز میں پیش کیاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کاملک دشمن قوتوں کو پیغام پاکستانی قوم کے جذبات کی بہترین ترجمانی ہے۔ہندوستان اپنے ہوائی اڈے اور بندرگاہیں امریکہ کے حوالے کرکے پاکستان اور چین کے خلاف محاذ کھولنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہندوستان کو اس کی اپنی زبان میں جواب دیاجائے۔تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ انڈیا ہمارادوست تھا اور نہ آئندہ کبھی وہ دوست بن سکتا ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کامتعصبانہ رویہ کھل کر دنیا کے سامنے آچکا ہے۔میاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ گوادر پورٹ اور چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری کے منصوبے بھارت کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔سیاسی وعسکری قیادت کے عزم صمیم سے ہی ہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چاروں اطراف سے دشمن ہم پر حملہ آور ہیں۔دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں امن وامان کی بہترہوتی صورتحال کو ایک مرتبہ پھر سے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جماعت اسلامی اس کی شدیدمذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ملک دشمن عناصر کو جلد ازجلد ختم کرکے ملک میں امن قائم کیا جائے۔حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کا جب تک قلع قمع نہیں ہوتا پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.