ایف بی آر نے پانامہ لیکس پر مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، عمران خان اور علیم خان سمیت متعد د اہم شخصیات کونوٹسزبھجوائے جانے کی تصدیق کردی ، مزید کو جلد خطوط بھجوانے کاعندیہ
خطوط میں پوچھا گیا ہے کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں یا نہیں، اگر ہیں تو ان کی تفصیلات دی جائیں، مریم نواز اور حسین نواز کو بھی خط لکھے گئے ہیں ، ہفتہ کو ایف بی آر کے دفاتر بند ہونے کی وجہ سے مزید خط جاری نہیں کئے جاسکے ، ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر اقبال کی گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز، عمران خان اور علیم خان سمیت پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیاں ، خفیہ اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے آنے والے چار سو ناموں میں سے اہم شخصیات کو نوٹسز بھجوانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں آنے والے تمام ناموں کو ایف بی آر نے خط بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے، کچھ افراد کو خط بھجوا دیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کو آئندہ چند دنوں میں بھجوا دیے جائیں گے۔
ہفتہ کو ترجمان ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ایف بی آر نے پانامہ لیکس میں آنے والے تمام ناموں کو خط بھجوانے کا فیصلہ کیاہے۔ ان میں کچھ افراد کو خط بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ بقیہ لوگوں کو آنے والے دنوں میں خط بھجوا دیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ خط میں پوچھا گیا ہے کہ ان کی آف شور کمپنیاں ہیں یا نہیں، اگر ہیں تو ان کی تفصیلات دی جائیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.