عید الاضحی کے موقع پر ریسکیو 1122نے 79840ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا، ڈی جی ریسکیوپنجاب کی ریسکیورز کو شاباش
جمعرات 15 ستمبر 2016 18:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) کی ایمرجنسی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسسزنے پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الاضحی کی چھٹیوں میں 79840ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا،واضح رہے عید کے موقع پرپنجاب بھرمیں ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی تھیں جنہوں نے عید کے تینوں دنوں میں ایمرجنسی خدمات سرانجام دیں ۔
ان ایمرجنسیز کے اعداد و شمارکاجائزہ لیاجائے تو ریسکیورز نے کل 2889ٹریفک حادثات؛2493میڈیکل ایمرجنسیز، 75آتشزدگی کے واقعات183کرائم سے متعلقہ واقعات جبکہ 699دیگراقسام کی ایمرجنسیز پرریسپانڈ کیا۔اس عید پرآپریشنل ایمرجنسی سٹاف کے 7000سے زائد ریسکیورز بشمول ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز؛ فائرریسکیورز، کمپیوٹرزٹیلی فون وائرلیس آپریٹرز نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرزاور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی زیرِ نگرانی اپنے اپنے اضلاع میں عید کی چھٹیوں میں بھی اپنے فرائض سرانجام دیے ، پراونشل مانیٹرنگ سیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے ایمرجنسی ریسکیو پلان کوعید سے قبل ہی تمام اضلاع میں نافذ کردیاگیاتھاجس کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مساجد کمیٹی ،مقامی رضا کار تنظیموں اور ہسپتال مینجمینٹ سے میٹنگ کریں تاکہ ناگہانی حادثات سے بہتر طور پر نمٹاجاسکے اور انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، شرجیل میمن
-
تمام صوبائی منصوبوں کو پچاس پچاس فیصد شیئرینگ فارمولے کے تحت مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی ، جعلی اسٹڈی ویزے دینے والااشتہاری گرفتار
-
سرکاری افسر کو ٹریلر سے کچل کر ہلاک کرنے والا ڈرائیور گرفتار
-
سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس،اسٹریٹ کرائم اور اغوا برائے تاوان کے خلاف جامع حکمت عملی بنائی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، 11 ،مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد
-
بڑی گاڑیوں میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، شرجیل میمن
-
سی ٹی سکین مشین کی خرابی سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں، مریض بے بنیاد خبروں پر یقین نہ رکھیں،ایوب ٹیچنگ ہسپتال
-
مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کے کیس کی سماعت پھر ملتوی
-
9 مئی کیس،فواد چودھری کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی
-
ملک بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.