سائٹ پولیس نے ایس ایچ او کو زخمی، فائرنگ کرنے کے مختلف دفعات کے تحت ظہیر عباس، والد غلام ودیگر کیخلاف مقدمات درج کرلئے
حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا ملزم بھی شامل ہے پولیس نے جعلی مقابلہ دکھا کر اس کے جواں سالہ بیٹے ظہیر عباس کو اس کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا، ظہیر عباس کے زخمی باپ غلام عباس کا الزام
جمعرات 15 ستمبر 2016 22:42
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15ستمبر ۔2016ء) سائٹ پولیس نے 2 روز قبل سائٹ ایریا میں ایس ایچ او کو زخمی کرنے، فائرنگ کرنے، سرکاری کاموں میں مداخلت کرنے کے مختلف دفعات کے تحت ظہیر عباس، اس کے والد غلام عباس لاشاری سمیت دیگر کے خلاف مقدمات درج کرلئے جبکہ پھلیلی پولیس نے مقابلے میں زخمی ہونے والے گل محمد کے خلاف بھی پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا۔
حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے جن میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کا ملزم بھی شامل ہے۔ مقابلے کے دوران ملزم کی ماں اور باپ بھی زخمی ہوگئے۔ زخمی باپ غلام عباس نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے جعلی مقابلہ دکھا کر اس کے جواں سالہ بیٹے ظہیر عباس کو اس کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات گئے سائٹ ایریا کی لیبر کالونی میں اس وقت پیش آیاجبکہ سائیٹ پولیس تھانے کے ایس ایچ او عمران رشید نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سائٹ تھانہ عمران رشید گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کے بعد نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سائٹ ایریا لیبر کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 18 سالہ جوان ظہیر عباس خان ہلاک ہوگیا جبکہ فائرنگ میں ظہیر عباس کا والد غلام عباس اور والدہ بخت آراء بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.