پی ایس ایکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرگئی
کے ایس ای100 انڈیکس 40364 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
جمعہ 16 ستمبر 2016 23:18
کراچی ۔ 16 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ (پی ایس ایکس) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرگئی، کے ایس ای100 انڈیکس 40364 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا جس سے اسٹاک مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 30 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سرمائے کا حجم80 کھرب سے بڑھ کر81کھرب روپے پر پہنچ گیا۔
جمعہ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس میں147.33 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کے ایس ای100انڈیکس40216.35 پوائنٹس سے بڑھ کر40363.68 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27162.64 پوائنٹس سے بڑھ کر27295.17 پوائنٹس ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس48.28 پوائنٹس کی کمی سے 22553.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
جمعہ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں30 ارب 73 کروڑ81 لاکھ67ہزار774روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب91ارب59کروڑ60لاکھ72ہزار733روپے سے بڑھ کر81کھرب22ارب33کروڑ42لاکھ40ہزار507روپے ہوگیا۔
جمعہ کو مارکیٹ میں85کروڑ5 لاکھ حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو16 ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ جمعرات کے روز53کروڑ31لاکھ16ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اور ٹریڈنگ ویلیو11 ارب روپے تک محدود رہی تھی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر430 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے285کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،129 میں کمی اور16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام11کروڑ48 لاکھ، بینک آف پنجاب6کروڑ95لاکھ، این آئی بی بینک لمیٹڈ5کروڑ81 لاکھ،سلک بینک لمیٹڈ5کروڑ2لاکھ اورلوٹے کیمیکل3کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے انڈس موٹرکمپنی کے بھاؤمیں62.96روپے اورہینوپاک موٹرکے بھاؤمیں53.12روپے کااضافہ جبکہ یونی لیورفوڈز کے بھاؤ میں150 روپے اور اسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں35.64 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کوڈالر کی قیمت فروخت279.50 روپے پرمستحکم رہی
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ نے گزشتہ ہفتی ایک اور تاریخی سنگ میل عبورکرلیا
-
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30ڈالر کے اضافے سے 2414ڈالر کی سطح پر آگئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں20روپے کلو کمی
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر17کروڑ64لاکھ ڈالر بڑھ گئے
-
پٹرول وآٹے کی قیمت میں کمی کے باوجود منافع خورقیمت کم نہیں کررہے۔ محمد حسین محنتی
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان جاری، ہفتہ کے دوران ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 1.06 فیصد کی کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان برقرار، 100 انڈکس نے 75ہزارپوائنٹس کی ایک اورنفسیاتی حدکوعبورکرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.