قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کواجازت نہیں دینگے۔بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس،پارٹی کو منظم اور فعال بنانے سمیت کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے پر مشاورت،پیپلزپارٹی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی اجلاس میں گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 ستمبر 2016 18:27
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17ستمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے سمیت کراچی میں 18اکتوبر کو ریلی نکالنے پر مشاورت کی گئی۔بلاول ہاؤس کراچی میں ہونیوالے پارٹی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے بلاول بھٹو کو کراچی سمیت سندھ کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔(جاری ہے)
اجلاس میں شہداء 18اکتوبر کی یاد میں نکالی جانیوالی ریلی کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ریلی کا آغازوہیں سے کیا جائیگا جہاں سانحہ18اکتوبر کو ریلی ختم ہوگئی تھی۔اس کے اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔
جبکہ کراچی کی صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر اجلا س میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پولیس کو غیرسیاسی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔امن کی بحالی کیلئے غیرسیاسی آپریشن جاری رکھا جائے گا۔سیاسی آپریشن امن قائم کرنے کی ہماری کو ششوں کو کمزور کردے گا۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.