اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں پاکستانی وفد نے جمو ں و کشمیر سے متعلق بھارت کے نامعقول موقف کو مسترد کردیا
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:41
اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17ستمبر ۔2016ء) اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں پاکستانی وفد نے جمو ں و کشمیر سے متعلق بھارت کے نامعقول موقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے ’تاریخ کے ساتھ مذاق قرار دیا ہے۔ وفد نے بلوچستان میں مسلسل بھارتی مداخلت کی مذمت بھی کی ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد نے سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضے سے انکار کی بھارتی کوشش کو تاریخ کے ساتھ مذاق قرار دیا۔
بھارت نے اپنی ہی پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کیا ہے جس کے تحت جموں وکشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کرنے والوں کیلئے سزا تجویز کی گئی جو حقائق سے انحراف کی ایک اور ناکام کوشش ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد نے یو این حقوق انسانی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کونسل کی توجہ بھارتی رکن پارلیمنٹ کشمیری رہنماء کے تقریر کی جانب مبذول کرائی جس نے حالیہ بھارتی جارحیت اور مظالم کو ”نازی فورسز سے بد ترین“ قرار دیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.