سعید اجمل نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کردیا
میرا اس وقت ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، واپسی کیلئے بہت محنت کی ،قومی ٹورنامنٹ میں کارکردگی ثابت کر دی ‘ گفتگو
منگل 20 ستمبر 2016 19:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اس وقت ون ڈے یا ٹی ٹونٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں نے واپسی کیلئے بہت محنت کی ہے اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔
وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔سعید اجمل حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے نو میچوں میں 11 کی اوسط سے 20 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے تھے ۔(جاری ہے)
سعید اجمل نے کہا کہ میں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنی فٹنس ثابت کردی لہٰذامجھے موقع ملنا چاہیے۔ اگر میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو خود چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔پاکستانی آف اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں فٹنس پر کام کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا کہا تھا، اب میں نے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کردی ہے لہٰذامیں چھوڑ کر نہیں جا رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم کو کئی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذابورڈ کو مجھے ایک موقع ضرور دینا چاہیے جس طرح ویسٹ انڈیز سنیل نارائن کو دے رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے،شاہد آفریدی
-
بیٹی عروہ کی جانب سے شاہد آفریدی کے میک اپ کی ویڈیو وائرل
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی لیڈزمیں پریکٹس ،(کل) کھلاڑی آرام کرینگے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء ، ویرات کوہلی نے پاک بھارت ٹاکرے کی اہمیت بتادی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹار سپورٹس ایک مرتبہ پھر متنازع اشتہار بنا ڈالا
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی پاکستان والی بال ٹیم کو ایشین چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہنے پر مبارکباد
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائیگا
-
میرے والد پر کئی بم حملے ہوئے، شاہین آفریدی کا انکشاف
-
فرنچائزز کو فیس کے حوالے سے ملکی سٹارز کے اعتراض کا خدشہ
-
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیا کپتان مقرر کر دیا
-
بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بلے بنوا لیے
-
بابر اعظم اینڈ کمپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں جدوجہد کرے گی: محمد حفیظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.