بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان پرمحدود حملوں کی حکمت عملی طے کرلی-پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں-شمالی علاقہ جات کے پاکستانی حکام نے ہوائی سروس بند کردی ہے اور گلگت ‘سکرود جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں- فضائی سروس ایئرفیلڈبندکیئے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے-چکوٹھی سمیت ایل او سی پر آزاد کشمیر کے سرحدی دیہات پر سرخ جھنڈے لہرارہے ہیں-چکوٹھی بازار اور اردگردکے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے- لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری پاکستان اور بھارت کی فوجی تیاریوں اور ایل او سی کے دونوں اطراف فوجوں نقل وحرکت سے پریشان ہیں
میاں محمد ندیم بدھ 21 ستمبر 2016 11:44
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 ستمبر۔2016ء) بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت پاکستان پرمحدود حملوں کی حکمت عملی طے کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔
اس سلسلہ میں علاقے میں موجود پاک فوج کے دستوں کو دشمن کو منہ توڑجواب دینے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات کے طور پر شمالی علاقہ جات کے پاکستانی حکام نے ہوائی سروس بند کردی ہے اور گلگت ‘سکرود جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی سروس ایئرفیلڈبندکیئے جانے کی وجہ سے کی گئی ہے-چکوٹھی سمیت ایل او سی پر آزاد کشمیر کے سرحدی دیہات پر سرخ جھنڈے لہرارہے ہیں-چکوٹھی بازار اور اردگردکے علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے-اگرچہ ایل او سی پر2003سے فائربندی نافذہے مگر لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیری پاکستان اور بھارت کی فوجی تیاریوں اور ایل او سی کے دونوں اطراف فوجوں نقل وحرکت سے پریشان ہیں- بھارت کا ایک جارحانہ اقدام کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت حملے کی تیاری کر لی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.