وزیراعظم محمد نواز شریف سے نیپال کے وزیر خارجہ پریکاش سرن ماہت کی ملاقات
نیپالی وزیراعظم پُشپا کمال داہل کے لئے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا پیغام دیا
جمعرات 22 ستمبر 2016 23:19
اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان اور نیپال کے درمیان دوطرفہ آزادانہ تجارت کے معاہدے (ایف ٹی اے) کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے بدھ کو نیپال کے وزیر خارجہ پریکاش سرن ماہت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
اس موقع پروزیراعظم نے نیپالی وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ وزیراعظم پُشپا کمال داہل کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر انکی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچا ئیں۔ وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کیلئے دونوں رہنما مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پرنیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا ایک اہم ملک ہے اور ہماری خواہش ہے کہ اس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.