امسال بھی محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کیئے جائیں گے،ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل
جمعہ 23 ستمبر 2016 23:24
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23ستمبر ۔2016ء) ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل نے کہا کہ صدر ڈویژن میں ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات کیئے جائیں گے جس میں سب سے زیادہ علمائے کرام اور منتظمین کے تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام منتظمین جلد از جلد رضاکاروں کی فہرستیں جمع کروادیں تاکہ ان کی تربیت پولیس لائنز میں کروائی جاسکے۔
پولیس اور منتظمین مل بیٹھ کر مجالس اور جلوسوں پر لگائی جانے والی سکیورٹی کے تمام معاملات طے کریں گے۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جوہر ٹاؤن میں محرم الحرام کے حوالہ سے ممبران امن کمیٹی و منتظمین کے خصوصی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تمام سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ممبران امن کمیٹی جاوید اکبر ساقی، علامہ علی حسین اکبر و دیگر ممبران و منتظمین نے شرکت کی۔
ایس پی صدرآپریشنز رضوان عمر گوندل نے اس موقع پر مزید کہا کہ علمائے کرام محرم الحرام کے مہینے میں اتحاد بین المذاہب کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کریں تاکہ امت مسلمہ کی صفوں میں اتحاد پیدا ہو سکے۔ علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ ہم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور مجالس و جلوسوں کے سلسلہ میں SOP پر عملدرآمد کریں گے۔ (متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
-
ہمارے ہاں سیاست دھندابن گئی ایک بار گدی کا چسکا پڑ گیا تو کوئی نہیں چھوڑتا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل
-
چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے ایشیا انٹرنیٹ کولیشن کی ممبر کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات ،ڈیجیٹلائزیشن، سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تبادلہ خیال
-
لوگوں کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینے کا نواز شریف کا خواب پورا ہوگیا،مریم نواز
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
ن لیگ سے نالاں ایم کیوایم کی پیپلزپارٹی سے قربتیں بڑھنے لگیں
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.