سی پیک: اربوں روپے کے سیکیورٹی اخراجات کا بوجھ عوام پر ڈالنے کا منصوبہ-رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گی-توانائی کے منصوبوں کے لیے حکومت پہلے ہی صارفین سے ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافی وصول کررہی ہے-وزیر اعظم نواز شریف پلاننگ کمیشن کو اس بات کی اجازت دے چکے ہیں کہ سی پیک کے تمام منصوبوں کی مجموعی لاگت میں ایک فیصد اضافہ کردیا جائے تاکہ سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لیے تشکیل دی جانے والی فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے اخراجات پورے ہوسکیں۔رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 24 ستمبر 2016 12:32
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء) حکومت نے توانائی کے منصوبوں کی سیکیورٹی پر آنے والے اخراجات کا بوجھ بھی صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ کرلیا جو ان سے بجلی کے ماہانہ بلوں کے ذریعے اس وقت تک وصول کیے جائیں گے جب تک یہ منصوبے جاری رہیں گے۔اس بات کا فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کی۔
اجلاس میں اسلامی سکوک بانڈز کے بین الاقوامی مارکیٹ میں اجراءکا بھی فیصلہ کیا گیا اور مارکیٹ کے رد عمل اور قیمت کی بنیاد پر اس کا حجم 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر تک ہوگا البتہ حکومت نے بجٹ میں سکوک بانڈز کے لیے 75 کروڑ ڈالر کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مقامی انگریزی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ حکومت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات جاری کرے گی کہ وہ توانائی کے تمام آنے والے منصوبوں کی مقررہ لاگت میں ایک فیصد اضافے کی منظوری دے جسے بعد میں صارفین سے وصول کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.