اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال کی صدارت میں ٹی ایم اے پپلاں کے افسران کا ہنگامی اجلاس
محمد علی ہفتہ 24 ستمبر 2016 18:55
کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر۔2016ء ) عاشورہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال نے ٹی ایم اے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے گا اور لائیٹنگ اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس پر بھی صفائی کے انتظامات مکمل کیئے جائیں ۔
اجلاس میں ٹی ایم او پپلاں رانا حامد رضا ، تحصیل آفیسر فنانس و سی او یونٹ پپلاں شیرا فگن خان، سی او یونٹ کندیاں سید ندیم انور شاہ ، اور سی او یونٹ ہرنولی کے علاوہ آفتاب احمد خان انسپکٹر تجاوزات حافظ محمد اسحق اور دیگر نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اشفاق حسین سیال اور ٹی ایم او پپلاں رانا حامد رضا نے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور موقع پر بھی ٹی ایم اے عملہ کو ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس موقع پرڈاکٹر مظہر حسین جوائنٹ سیکرٹری کندیاں چشمہ پریس کلب (رجسٹرڈ) سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی اور صفائی کے لیئے خصوصی اقدمات کیئے جا رہے ہیں اور ہم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں انہوں نے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام ہمیں برداشت اور روا داری کا درس دیتا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور لوگوں کا فرض ہے کہ وہ اس موقع پر تحصیل بھر میں امن و امان کے قیام کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کریں اور شہریوں کا فرض ہے کہ وہ ان ایام میں سیکورٹی اداروں اور ٹی ایم اے عملہ سے بھر پور تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کو ان کی جہلم میں تعیناتی پر مبارک باد
-
یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے عہدے داران کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
جلال پور کندوال نہر سے نکالے جانیوالے (موہگوں ) نالوں کی رکاوٹ بننے والے غریب کسانوں کے مکانات کو ہرگز نہ گرایا جاۓ۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان
-
عالمی فائر فائٹرز ڈے پر ہم اپنے فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے، ریسکیو 1122کے تمام سٹاف ہمارے ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں ، ڈی ..
-
شہر کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائے جائیں گے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا ضلع کچہری کا دورہ، مخلتف دفاتر کی بلڈنگز کی حالت کا مشاہدہ ، عملہ کی زمہ داریوں بارے آگاہی حاصل کی
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.