محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 15:05

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔یکم اکتوبر۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملا کنڈ و ہزارہ ڈویژنوں اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔

متعلقہ عنوان :