ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعہ 22 مارچ 2024 22:50

ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2024ء) ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہے گا تا ہم رات کے دوران زیریں خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، شمالی/وسطی پنجاب،گلگت بلتستان اور ژوب میں بارش ہوئی۔ تا ہم ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں راولاکوٹ 21 ، گڑھی دوپٹہ08، کوٹلی 04، مظفرآباد(ائرپورٹ05 ،سٹی 03) ، خیبر پختونخوا میں پٹن 21 ، کاکول14 ، دیر (بالائی 11 ، زیریں01)، بالاکوٹ10 ، کالام 08، چترال05 ، دروش03 ، چیراٹ، میرکھانی 02، مالم جبہ 01، پنجاب میں مری 11 ، راولپنڈی (چکلالہ06، شمس آباد05، کچہری03)، اسلام آباد (سیدپور، زیروپوائنٹ05، گولڑہ04، بوکرہ03،ائرپورٹ02)،اٹک03، سرگودھا02،شیخو پورہ ، حا فظ آباد، جوہرآباد، سیالکوٹ ائرپورٹ01، گلگت بلتستان میں بگرو ٹ 01، بلوچستان میں ژوب میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔