لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

جمعہ 1 مارچ 2024 14:37

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2024ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مال روڈ، ہال روڈ، ساندہ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، مزنگ، گلبرگ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹان، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بوندا باندی صبح تک جاری رہی۔ڈیفنس، گارڈن ٹائون، کینال روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹان، علامہ اقبال ٹائون، وحدت روڈ، مصطفی ٹائون میں بادل برسے، اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں گوجرہ، جھنگ، پنڈی بھٹیاں، شرقپور، شیخوپورہ، صفدر آباد، مریدکے، پھولنگر اور قصور میں بھی بارش ہوئی۔